جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کی تنظیم سازی مکمل‘ خضرحیات صدر‘‘وقار الحق شیخ جنرل سکریٹری مقرر

دبئی (نمائندہ خصوصی )عزمِ حنیف کنونشن ‘جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی تنظیم سازی مکمل‘ خضرحیات صدر‘اسد یوسف نائب صدر ‘وقار الحق شیخ جنرل سکریٹری ‘سردار ایاز جوائنٹ سکریٹری‘ عمر مختار آرگنائزر‘ندیم ندی ترجمان مقرر‘جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کے مقام پر دبئی کی تنظیم سازی کی گئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، تلاوتِ کلامِ پاک کا شرف اویس نے حاصل کیا جبکہ اسد یوسف نے نعتِ رسولِ مقبول ادا کی ۔ جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض ادریس عظیم بٹ نے سرانجام دئیے ۔ جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کا آزادی سے کم کوئی بھی حل کشمیری قوم کو قابل قبول نہیں ہے ۔ اس راہ حق پر چلتے ہوئے ، آزادی کے لئیے جدوجہد کرتے ہوئے قوم نے مجموعی طور پر جانی مالی ہر طرح کی قربانی دی ہے ۔ اور قربانیوں کا یہ سلسلہ ہم منزل کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں ۔ قربانیوں کا سلسلہ روز بہ روز کشمیریوں کے حوصلے میں نئی جلا بخشتا ہے ۔ بھارت جبر اور پاکستان منافقت کے بل بوتے پر تحریک کو کبھی ناکام نہیں کر سکتے ۔ ہمیں ہماری صفوں چھپے سہولتکاروں کا محاسبہ کرنا ہو گا سہولت کار کبھی قابلِ احترام نہیں ٹھہرائے جا سکتے ۔ جہنوں نے اپنے روزگار ، دلالی کی خاطر قوم کا مستقبل داو پر لگا دیا ۔ الحاقِ پاکستان کا نعرہ آج کشمیری قوم کے لئیے گمراہ کن ثابت ہوا ہے ۔ جس کی پاداش میں ہم نے بڑی سزا پائی ہے دیر سے ہی مگر آج کشمیری قوم کے نوجوان درست سمت پر گامزن ہیں کشمیر کا بیٹا یاسین ملک سمیت ہزاروں نوجوان بھارت میں پابند سلاسل ہیں ۔ ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔ آزادی کے لئیے جدوجہد کوئی جرم نہیں ہے آزادی حاصل کرنا ہر قوم کا حق ہے ۔ عالمی حقوق کی تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ سب ادارے سب انجیوز اپنے مفاد برستی ، شکم پرستی تک محدود ہیں ۔ اب اقوم متحدہ کی قراردادیں کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہم کو آزادِ کشمیر کا نعرہ لے کر نکلنا ہو گا دنیا کے بہت سے ممالک نے آزادی حاصل کی جن کی اقوام متحدہ میں کوئی قرارداد نہیں تھی ۔ مقررین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو فورا پورا کرنے کے علاوہ انتظامیہ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔ صبر کی بھی حد ہوتی ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے آزاد کشمیر اسمبلی میں بیٹھے اشرافیہ کی عیاشیوں کے لئیے عوام اپنے خون پسینے کی کمائی لٹاتے رہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل تاریک کرتے رہیں ، ہمارے بچے غربت ، بھوک ، افلاس ، تنگدستی ، بیماری ، بے روزگاری ، دامن میں لئیے ہوں اور ان اشرافیہ کے بچے سونے کا تھال لے کر پیدا ہوں آج آزاد کشمیر کے لاکھوں نوجوان جسم جلا دینے والی عرب ممالک کی گرمی ہو یا خون منجمند کرنے والی یورپ ، برطانیہ کے سردی ہو ان کا مقدر کیوں ہے ۔ ۔ اب آزاد کشمیر کے ہر فرد پر لازم ہے کہ جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بازو بنے ، مطالبات کی منظوری تک بجلی بل ہر گز جمع نہ کرائیں ۔ مقررین میں گلف زون کے سابق صدر خالد کشمیری ، امارات کے صدر قمر اسلم ، سنئیر رہنما عبدالوحد یوسف ، بابر ملک ، سردار سجاد ، حمزہ راجپوت ، وقارالحق شیخ ، ذیشان ، کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے خطاب کیا ۔ تنظیم میں نئیے ساتھی شامل ہوئے امارات کے صدر قمر اسلم صاحب نے نومنتخب اور نئیے شامل ہونے والے ممبران سے حلف لیا ۔