لاہور( بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے چیف الیکشن کمیشن کے بروقت انتخابات کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت انتخابات میں ہی ملک کی بقاء ہے’پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کا باعث بنے گی جس کا ملک متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بد سے بدتر ہوچکے’ معاشی بحران مزید ریاستی اداروں کے اندر بحرانوں کا باعث ہوگا، پیپلز پارٹی اپنے بنیادی منشور کے تناظر میں لائحہ عمل تیار کرکے عوامی حمایت کی مکمل اصلاحات کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوگا۔