پیپلزپارٹی جنرل الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیتے گی۔میا ں منیر ہانس

لاہور( بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جنرل الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیتے گی’ پیپلز پارٹی شخصی پرچی کی بجائے ‘ووٹ کی پرچی پر یقین رکھتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک گیر عوامی پارٹی ہے جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد روز روشن کی طرح عیاں ہے’ پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔