پیپلزپارٹی کا 56واں یوم تاسیس 30 نومبر کو جو ش وجذبے سے منائینگے‘پیپلزپارٹی یوے ای

دبئی (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی یو اے ا ی کے صدر سردار جاوید یعقوب ‘جنرل سیکرٹری ‘خادم شاہیں نائب صدر فرہاد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا56واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کیا گیا انہوں نے نے کہا کہ حسب روایت پیپلز پارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس انتہائی جوش و جذبے سے منائے گی۔ یہ یوم تاسیس سیاست اور جمہوریت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب میں ملکی سیاست اور پارٹی کے لئے ایک نیا رخ متعین کریں گے اور انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھرپور طاقت کیساتھ ابھرے کر سامنے آ رہی ہے ا ن کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، ‘پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی محافظ اور امنگوں کی ترجمان ہے اور ملک کی واحد جماعت ہے جس میں عوامی حقوق کے لئے قربانیوں کا آغاز لیڈر شپ نے کیا اور یہ جماعت قربانیوں کی بڑی تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے، ملک کی معیشت بہتر ہو جائے گی اور بحرانوں سے بھی نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت آزاد کشمیر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے آٹے ہر سبسڈی برقرار رکھی ہے‘ تعمیر و ترقی کا عمل بھی جاری ہے۔ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔