جموں کشمیر مسلم کانفرنس متحدہ عرب امارات کی تنظیم اور سینئر کارکنان کا ایک اجلاس

دبئی (لیڈنگ نیوز )آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس متحدہ عرب امارات کی تنظیم اور سینئر کارکنان کا ایک اجلاس ہوا جسکی صدارت حاجی ملک لعل صاحب نے کی اجلاس کے شرکاء سابق ایڈوایز قاضی ظفر اقبال ۔ جنرل سکریڑی راجہ سادات خان،۔ سردار سہیل عباسی۔ راجہ عبدالباسط۔ حاجی ملک لعل خان۔محمد عبدالباسط خان۔راجہ میر سلطان۔ داؤد علی خان۔صداقت عباسی۔انعام الحق۔راجہ شجاعت صابر۔۔ کامران الطاف۔جنید نیاز عباسی ۔راجہ انوار احمد خان۔ شیخ عمران خان سردار فیصل عظیم نے اظہارِ خیال کیا ، سابق صدر چوہدری سکندر حیات خان کی خدمات کو سراہا گیا اور چوہدری صاحب کے مستقل پاکستان منتقل ہونے کی وجہ سے نئے صدر کے انتخاب کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔ اکثریت رائے سے مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما اور سردار عتیق صاحب کے قریبی ساتھی سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر جناب قاضی ظفر اقبال صاحب کو آئندہ مدت کے لئے صدر نامزد کیا گیا ہے اجلاس میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سیاسی و سماجی جہدود کو خراج تحسین پیش کیا گیا آخر میںُ مجاہد اول اور دیگر ساتھیوں کے لیے خصوصی دعا مغفرت کی گی