کشمیری نژاد مئیر سلاؤ (لندن) سردار امجد عباسی کی برطانیہ کے شہر نوٹنگھم آمد

یو۔کے (کیپ ٹاون مجاہد نسیم عباسی سے ) :۔ دھیرکوٹ کمیونیٹی نوٹنگھم کی طرف سے منتخب کونسلرز کے اعزاز میں عشائیہ ۔ مئیر سلاؤ، سردار امجد عباسی، کونسلر فوزیہ مبشر آزاد راجہ اور کونسلر راجہ محمد فاضل خان نے عشائیے میں شرکت کی، اگرچے یو۔کے لوکل کونسل کے الیکشن کو تقریب” سال گزرنے کو ہے، تاہم کونسلر کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، یاد رہے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے تینوں کونسلر نے انفرادی طور پر نمایا خدمات انجام دیتے ہوئے جہاں اپنا نام کمایا وہاں ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا، سردار امجد عباسی ضلع باغ سے پہلے کونسلر ہیں جو سلاؤ کونسل کے مئیر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ کونسلر فوزیہ مبشر آزاد پہلی لیڈی کونسلر اور راجہ محمد فاضل خان کونسلر منتخب ہوئے ہیں، سردار امجد عباسی نے نوٹنگھم دھیرکوٹ کمیونیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ میری نوٹنگھم سے زیادہ یادیں اس لیے بھی وابسطہ ہیں کہ میں نے پہلی دفعہ برطانیہ آنے کے بعد نوٹنگھم میں ہی پہلے ۴ ہفتے قیام کیا تھا اور مجھے نوٹنگھم کے لوگوں کا وہ پیار و محبت ہمیشہ یاد رہتا ہے، کونسلر فوزیہ مبشر راجہ نے نوٹنگھم کمیونیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلہ فلسطین پر اپنی لکھی ہوئی ایک نظم بھی سنائی، کونسلر راجہ محمد فاضل خان نے اپنے خطاب میں کمیونیٹی کی سیاسی و سماجی میدان میں خدمت کرنے کا عہد دھرایہ، نوٹنگھم کے دونوں کونسلر نے کمیونیٹی کیلیے ایک میگا کیک بھی لایا جسے مئیر سلاؤ سردار امجد عباسی کے ساتھ مل کر کاٹا گیا،صدر محفل سردار جاوید عباسی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا خصوصا” جو مہمان برمنگھم، لسٹر، اور دوسرے شہروں سے آئے تھے۔ حاضرین نے راجہ محمد اورنگزیب، سردار جاوید عباسی کی طرف سے پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا، اور متفقہ طور پر فلسطین میں سیزفائیر کرنے کا مطالبعہ دھرایا،