پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر میاں اویس انجم، پی ٹی آئی کی سینٹرل آرگنائزیشن کےجائنٹ سیکرٹری منتخب

دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر میاں اویس انجم، پی ٹی آئی کی سینٹرل آرگنائزیشن کے سینٹرل جائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئےپاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر میاں اویس انجم، پی ٹی آئی کی سینٹرل آرگنائزیشن کے سینٹرل جائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے- یاد رہے کہ میاں اویس انجم سیکرٹری OIC پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی لاہور اور وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب بھی رہ چکے ہیں- انہیں نیا عھدہ ملنے پر پی ٹی آئی کے مختلف حلقوں اور ان دوست و احباب نے مبارک باد دی ہے اور امید کی ہے کہ وہ پارٹی کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید کام کریں گے- پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد ملنے کے بعد میاں اویس انجم نے تمام پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ملکی و قومی ترقی کے جذبے سے سرشار تحریک انصاف کے کارکنان، ووٹران، سپورٹران، بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جن کی بے لوث وابستگی اور مستقل مزاجی نے تحریک انصاف کو عروج کی بلندیوں پر لا کھڑا کیا ہے-میا ں اویس انجم کا کہنا ہے کہ حقیقی جمہوریت ، آزاد عدلیہ، مضبوط افواج، عدل و انصاف، جزا سزا کے بہترین نظام اور باہمی اتحاد واتفاق کے ساتھ ہی عصر حاضر کے امتحانات اور ملک کو درپیش مشکلات سے نکالا جا سکتا ھے۔ آیک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے انہوں نے تمام اداروں بالخصوص مقتدر حلقوں سے گزارش کی ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ھو چکا ھے لہذا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے، ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے 8 فروری کے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنایا جائے-میاں اویس انجم نے کہا کہ ذاتیات اورذاتی مفادات سے باہر نکل کر ملک و قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے- اگر مقصد قومی ترقی، نیت ٹھیک اور سمت درست ہو اور قادر تقدیر کو منظور ہو تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوںی نہیں روک سکتا۔