پی وائی او سعودی عرب کے رہنما خالد محمود کاسردار ضیاء القمر کو پیپلز پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائز بننے پر مبارکبا د
یواے ای (بیورورپوٹ) پی وائی او سعودی کے رہنما خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نوجوان قائد سردار ضیاء القمر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائز بننے پر دلی طور پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے سیاست کی دینا میں ایک منفرد مقام رکھنے والے نوجوان قائد سردار ضیاء القمر کو پارٹی کے اندر اہم ذمہ داری سونپی ہے انھون نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ سردار ضیاء القمر نے ہمیشہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ایک نظریاتی کارکن کے طور اپنی جدوجہد کا سفر جاری رکھا ہم پارٹی قیادت کے بھی شکرگزار ہیں کہ پارٹی نے بھی سردار ضیاء القمر کو جائز مقام دیا جس کے وہ حقدار تھے انھوں نے کہاکہ ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ نوجوان قائد سردار ضیا ء القمر نے یوتھ فورم کو بھی متحد اور منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور انشااللہ قیادت کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوے پارٹی کو بھی آرگنائز کرنے میں اپنا لوہا منواہیں گے ہم سب نوجوان سردار ضیاء القمر کی قیادت میں متحد اورمنظم ہیں ہم چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، سمیت پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سردار ضیاء القمر کو ذمہ داری سونپی کر نوجوان کی خواہشیات کو پورا کیا ہے سردار ضیاء القمر کو چیف آرگنائز بننے پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ ہمیشہ اپنے نظریاتی کارکنوں کو ایک جائز مقام دیا عزت دی ہے یہی نظریاتی پارٹیوں کی پہچان ہوتی ہے