سید ساجد گردیزی کی پیر ذیشان حمید اور پیر سید بصیر گردیزی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

دبئی (نمائندہ خصوصی)سید ساجد گردیزی کی طرف سے پیر ذیشان حمید بیتیا شریف اور پیر سید بصیر گردیزی سواہا شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ‘تقریب میں عثمان علی ۔چوہدری سکندر سابق صدر مسلم کانفرنس یو اے ای ، راجہ شہباز ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس ، صداقت عباسی، راجہ شجاعت صابر ، راجہ ظفر حیات، مخدوم عباسی، راجہ اظہر فاروق ، ارباب حسین، شہباز عاصم، مبشر عنصرنے بھی شرکت کی ۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور دیار غیر میں کام کرنے والوں کی خدمات کو سہرا ۔

انھوں نے کہا ہمارے لوگوں نے بہت محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان اور علاقے کی خدمت کئ ہے۔ اور لوگوں نے رزق حلال کمانے والوں کی فضائل سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دین اور دنیا کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے کہ اسلام کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں ۔ اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ تقریب کے اختتام پر میزبان ساجد شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیر صاحب کی اسلامی اور علاقے کی خدمت کئ ہے۔