ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن برانچ کے زیر اہتمام ‘گرینڈ مرکیور ریذیڈنس ابو ظہبی’ کے مقام پر مجلس کا انعقاد کیا گیا. اس مجلس کا انعقاد ‘مقبول بٹ شہید و شہدائے چکوٹھی کی جدوجہد’ کے عنوان سے کیا گیا.مجلس میں نظامت کے فرائض کامریڈ ذوالفقار شبیر نے ادا کئے. جبکہ شہداء کی جدوجہد پر خصوصی گفتگو مرکزی چیئرمین شعبہ نشرواشاعت فیضان علی سرور نے کی. اس مجلس میں کامریڈ خضر، واجد اصغر، توصیف فاروق، فہد زاہد، کامریڈ نوشاد، کامریڈ ظہور اور کامریڈ امین نے شرکت کی. گفتگو کے دوران چیئرمین شعبہ نشرواشاعت کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید و شہدائے چکوٹھی کی جدوجہد عالمی سامراجی تسلط اور معاشی و سماجی غلامی کے خلاف تھی جس کو سرمایہ داری کے خاتمے تک جاری و ساری رکھیں گے.