دوبئی (نمائندہ خصوصی)جموں لبریشن فرنٹ عرب آمارات برانچ کے زیر اہتمام محمد مقبول بٹ شہید رحمۃ علیہ کے 38 ویں یوم شہادت کے موقع پردبئی میں ایک تقریب کاانعقادکیاگیا ۔صدارت قمراسلم جبکہ سردارایازنے نظامت کے فرائض سرانجام دئے تقریب کاآغاز ملک خضرحیات نے تلاوت کلام پاک سے کیا شرکاء تقریب نے شہیدوطن محمدمقبول بٹ ۔افضل گورو اور شہدائے چکوٹھی کو زبردست الفاظ میں خارج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن تجدیدعہدکی علامت ہے ہم شہید وطن کی جدوجہد کو منتقی انجام تک پہنچانے کے لئے محمدیاسین ملک کی قیادت میں اپنی جدوجہدکو جاری رکھیں گے

۔شرکاء نے کہاکہ گلگت بلتستان ومظفرآباد پر مشتمل ایک بااختیار حکومت کاقیام روزوول سے ہی تحریک کی اشدضرورت رہاہے اب ریجن کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس کی اہمیت مذیدبڑھ چکی ہے اس کے لئے ایک زوردارتحریک کی ضرورت ہے یہ اقدام یقینا تحریک کی بقا کاضامن ہے مقرین نے چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک پر درج من گھڑت مقدمات میں پابند سلاسل رکھنے کی پروزور مذمت کرتے ہوے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔تقریب میں قمر اسلم۔ خالد کشمیری۔ سردار ایاز ۔ واحد ملک۔ انور بیشر۔ حاجی یاسین۔ ادریس بٹ راجہ صابر ۔عرفان کشمیری ۔خضر حیات۔ ہارون سرور سردار حمزہ۔ چوہدری خوشحال۔ اویس شریف۔ عابد چغتائی۔ بساط علی ۔ ولید صدیق ۔سبیل ملک۔ملک مکرم جبکہ سردار انور نے امریک سے ٹیلفوک خطاب کیا آخر میں طاہر یاسین کے دادا طاہر یوسف کے کزن ذولفقار عباس کے کزن عامر چشتی کےوالد بصیر جنجوعہ کی والدہ کے پلند درجات کے لے اجتماعی دعا کی گئی