دوبئی(بیورورپورٹ)جموں کشمیر پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر محمد یعصوب نے متحدہ عرب امارات کی مکمل تنظیم کا اعلان کردیا ہے پریس ریلیز کے مطابق سیاب سلیم سینئر نائب صدر ‘اشتیاق احمد سیکرٹری جنرل ‘عتیق سالک آرگائزر ‘عادل امین ‘جاوید اقبال ‘نثار خان‘نجمل ہدایت نائب صدور ‘متحدہ عرب امارات ‘نوشاد ارشاد نائب صدر شارجہ ‘ساجد رشید ‘نائب صدر ویسٹرن ریجن ‘ظہیر میر اکبر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ‘عاصم ظہور وحید ناز ڈپٹی سیکرٹری جنرل ‘امتیاز رزاق ڈپٹی آرگنائزر محمد امین خان سیکرٹری مالیات ‘نصیر احمد سیکرٹری اطلاعات ‘واجد علی رابطہ سیکرٹری ‘زیب بٹ کو آرڈی نیٹر سوشل میڈیا ‘آفتاب صدیق ڈپٹی کوآرڈی نیٹر سوشل میڈیا اسد یاسین ایڈیشنل کوآرڈی نیٹر سوشل میڈیا نامزد کیے گئے سردار یعصوب نے کہا کہ بیرون ملک کشمیری غازی ملت سردار ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم کے نظریات افکار کو پوری دنیا میں موجود کشمیریوں تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرینگےجموں کشمیر پیپلزپارٹی اصول پسند سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ صدر جماعت ممبر اسمبلی حسن ابراہیم نے کل جماعتی کشمیر مارچ میں تاریخی خطاب کر کے چابت کیا ہے کہ وہ شہیدوں غازیوں کے وارث ہیں اور کشمیر کی مکمل آزادی تک مکمل جدوجہد جاری رکھیں گے جماعت کو منظم اور فعال بنانے کیلئے نومنتخب عہدیداران اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے