یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ہیں ،میاں محمد زکریا

ساؤتھ افریقہ (مجاہد نسیم عباسی سے،) ساوتھ افریقہ میں مقیم کشمیر کمیٹی کے چیرمین میاں محمد زکریہ نے دیے گئے انٹرویو میں کہا تحریک آزادی کشمیر کے چمکتے دمکتے ستارے،تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ،پرامن جہدوجہد کے آمین ،ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کے قاۂد یاسین ملک کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ریاست کے اندر بھی اور اس پار بھی اس فیصلے کی ہر جگہ مزاحمت کی گۂی ۔اس حوالے سے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت اور اوررسیز کشمیری رہنما میاں محمد زکریا کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی جہدوجہد کو تاریخ سنہری حروف میں لکھے گی اور ایسے گھٹیا اور بے بنیاد فیصلے دینے والے تاریخ کے کوڑا دانوں میں ہونگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک نہ پہلے گھبرائے نہ اب گھبرائیں گے ،وہ نہ پہلے جھکے،نہ اب جھکیں گے،انہوں نے پر امن جہدوجہد کی ہے اور وہ اس کو جاری رکھیں گے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا ۔ جانوروں کے حقوق کی باتیں کرنے والے میرے کشمیر کے بہتے لہو پر کیوں خاموش ہیں۔کسی شاعر کے اس شعر کے مصداقبولتے کیوں نہیں میرے حق میںآبلے پڑھ گۂے ہیں منہ میں کیاجب کشمیر کے مسۂلے کی بات آتی ہے تو عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی یہ خاموشی بہت سے خاموش پیغام چھوڑ رہی ہوتی ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم یسین ملک کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں