سردار انور ایڈوکیٹ کا یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی برادری کو کھلا خط

امریکہ(نمائندہ خصوصی).جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈوکیٹ کا یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی برادری کو کھلا خط۔ انہوں نے اپنے خط میں عالمی برداری کے راہنماوں .. دانشورں .. صحافیوں .. انسانی حقوق کے نمائندوں سے مطالبہ کیا ھے کہ کشمیرکی قومی آذادی کے ترجمان اور مزاحمت کی علامت یاسین ملک نے اپنی قوم کی آذادی اور ریاست کی وحدت کے لیے طویل جدوجہد کی ھے اس سلسلے میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کی قیادتوں سول سوسائٹی… صحافیوں… دانشورں ..عالمی برادری کے نمائندوں سے متعد بار ملاقاتیں کر کے انہوں پر امن طور پر مسلہ کشمیر حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی ھے جو گذشتہ پچتر سالوں سے بھارت اور پاکستان کے زیر قبضہ اور جنگوں کی وجہ ھے جس کی آڑ میں اسلحہ کی دوڑ تجارت اجارہ داریت ..اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث پورا خطہ بدامنی عدم استحقام کا شکار ھے. ایسے جنگی ماحول ..نفرت تعصب رجعت پسندی اور انہتا پسندی کے عہد میں یاسین ملک امید..امن ..دوستی اور انسانی بھائی چارے کی امید کی کرن اور علامت ھے جسے مودی حکومت اور انہتا پسند آر ایس ایس کی سرپرستی میں بھارتی کینگرو کورٹس سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ھوے راستے سے ہٹانا چاہتی ھیں آر ایس ایس اور بھارتی جنتا پارٹیِ کے انہتا پسندوں نے مہاتما گاندھی مقبول بٹ شہید سمیت گجرات میں سینکڑوں مسلمانوں دلتوں اور عیسائیوں کا قتل عام کیا ھے مودی حکومت سے نہ صرف بطل حریت یاسین ملک کی زندگی کو خطرات لاحق ھیں بلکہ اس فاشسٹ حکومت سے اقلیتوں سمیت پورے خطے کا امن خطرے میں ھے…یاسین ملک نے اپنے برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر عالمی راہنماوں سے ملاقاتوں میں اور تھینک ٹینکس سے خطاب میں دنیا کےسب سے پرانے مسلہ کشمیر کے پرامن اور دیر پا حل پر بریفنگ دی تھیں کہ مسلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ھی سرحدی تنازعہ ھے اور نہ ھی مذہبی مسلہ ھے بلکہ ایک قوم کی.آذادی اور ریاست کی وحدت کا مسلہ ھے جسے بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نہ صرف تسلیم کیا ھے بلکہ حل کا وعدہ بھی کیا تھا..انہوں نے اپنے خط میں عالمی برداری اقوام متحدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظموں سے یاسین ملک کے تحفظ اور رہائی کا مطالبہ کیا ھے انہوں نے خط مختلف اداروں انسانی حقوق کے نمائندوں . صحافیوں دانشوروں کی ای میل کر دیا ھے 24..25 مئی کو ریاست اور بیرون ریاست بھارت عدالت گردی اور دہشت گردی کے خلاف پر امن اجتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ھے