عمران خان ہندوستان اور مودی کے فلسفے پر کام کرتا ہے ‘فرمان علی عثمانی

یواے ای (بیورورپوٹ) پاکستان پیپلزپارٹی یواے ای کے رہنما فرمان علی عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نیازی کا 25مء کی تاریخ ممتاز حریت کشمیری رہنما یاسین ملک کی سزا پر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق بھارتی مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیے 25 مئی کو اسلام اباد میں دھرنے کا اعلان کر کے کشمیریوں کے قاتل انڈیا کو ممتاز حریت رہنما شہید مقبول بٹ کے ساتھی یاسین ملک کو 25 مئی کو ہی سزا دینے کا اعلان کیا ھواہے تاکہ اس دن کشمیری قوم انڈیا کی مودی سرکار کے خلاف مظاہرے اور احتجاج نہ کر سکیں۔ عمران خان نیازی تو کشمیریوں کی وکالت کا پر چار کرتے ریے کیا یہ منافقت نہیں۔ پوری کشمیری قوم 25 مئی کو دنیا بھر میں سراپائے احتجاج ہو گی اور ادھر مملکت پاکستان میں عمران خان نیازی کے احتجاج سے کشمیری قوم مایوس ہو گی۔اگر عمران خان کشمیر قوم سے اتنا وفادار ہے تو کرے نہ لانگ مارچ سری نگر کی طرف نہ یہ اقتدار کے پوجاری ہیں ایک طر ف اتنے بڑے حریت لیڈر کے خلاف فیصلہ سنا جارہا ہے دوسری طرف نیازی نے اسی دن دھرنے کا علان کر کے ہندوستان حکومت سے اپنی وفاری کا ثبوت دے رہا ہے