دبئی(ویب ڈیسک) سابق ممبر نجکاری بورڈ و اوورسیز بورڈ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے اعزاز میں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی نے دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔میزبانی کے فرائض ملک محمد یاسین نے ادا کئے۔ تقریب میں بانی پی ٹی آئی ماڈل ایسٹ و سابق صدر یاسر امتیاز اعوان، ملک آصف اعوان، محمد عبداللہ کہوٹ، ملک عمران بھرپور، ملک حسن یاسین، سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عجمان چوہدری نوید گجر، راجہ رضوان، رانا شہر یار، انفارمیشن سیکریٹری ابوظہبی چوہدری نوید علی، یوتھ راہنما چوہدری زعفران، یوتھ راہنما ریحان خان، ممبر سوشل میڈیا ٹیم محمد سہیل سمیت چکوال اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے راہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ سردار ذوالفقار علی دلہہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پچھلے سال مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے اب عوام مکاؤ مہم پر کاربند ہیں۔ مہنگائی کی نئی لہر سے عوام کا جینا دو بھر ہو رہا ہے۔