مظفرآباد میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت ‘کٹھ پتلی انتظامہ حوصلے پست نہیں کرسکتی‘خالد کشمیری

دبئی (نمائندہ لیڈنگ نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے سابق صدر خالد کشمیری نے کہا ہے کہ خالد کشمیری آج مظفر آباد اور سرینگر میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا ۔ مگر یاد رکھنا جب یاسین ملک 150 کروڑ آبادی والے ملک بھارت کے سامنے سینہ سپر ہے تو پاکستان کےکٹھ پتلی انتظامہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے سابق صدر خالد کشمیری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ آج وقت نے ثابت کیا کہ کشمیری قوم دنیا کی عظیم قوم ہے ۔ کیونکہ کشمیریوں کی آزادی کی جنگ آج کے فرعون کے خلاف بھی ہے یزید کے خلاف بھی ہے ۔ اگر انڈیا کی دس لاکھ فوج ہمیں آزادی کیلئے جدوجہد کرنے نہیں روک پائی تو تم بھی پنجہ آزمائی کر لو ۔ یقینا انڈیا کی طرح تمھیں بھی مایوسی ہو گی بلکہ منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہم آزادی کے دیوانے ہیں ۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں آزادیاں ایسے نہیں ملا کرتی قبرستان آباد کرنے پڑتے ہیں ۔ جب ہم مرنے کے لئیے تیار ہیں تو ہمیں مرنے سے کون روک سکتا ہے ۔ بھمبر سے ہزاروں لوگ مختلیف ضلعوں تحصیلوں قصبوں سے ہوتے ہوئے ایک گملہ کیا کسی درخت کا پتہ تک نہیں ٹوٹا تو ۔JKLF کے پرامن مارچ پر چڑھائی کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں آپ کے اس گھناؤنے عمل نے یقنا مودی سر کار کے موقف کو تقویت دی ہے آزاد کشمیر کٹھپلی انتظامیہ نے خود کو سفاکیت کی صف میں لا کھڑا کیا ہے بلکہ سفاکی سے بھی آگے نکل گئیے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے ہر قدم پر کشمیریوں کی پیٹھ پر وار کیا ۔ اب وقت بدل گیا ہے تم نے 1992 میں SLF کے 7 نوجوان شہید کر دیئے ۔ تم نے عین اس وقت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جا کر فرنٹ کی قیادت کو مجاہدین کے ہاتھوں شہید کرنا شروع کر دیا جب انڈیا نے گٹھنے ٹیک دیئے تھے ۔ اور آزادی کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہی تھی ۔ ہم پاکستان سے بچتے یا انڈیا سے لڑتے اس طرح انڈیا کے گریبان پر ہماری گرفت کمزور پڑ گئی ۔ تم نے امن مارچ میں نعیم بٹ کو شہید کردیا ۔ تمھارا اصل چہرہ کشمیری قوم کے سامنے آگیا ہے ۔ اب ہم دنیا بھر میں تمھیں بے نقاب کریں گے تمھارا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا کر رہیں گے ۔ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قید قیادت و کارکنان کو فورا رہا کیا جائے ۔ بصورت دیگر انڈیا کے خلاف کی جانے والی مزاحمت کا رخ تمھاری طرف ہو جائے گا