دبئی(ویب ڈیسک)شاپنگ مالز میں خریداروں کیلئے مفت پلاسٹک بیگ کی سہولت ختم‘خریداروں کو 25 فلس یعنی 14 پاکستانی روپے فی پلاسٹک بیگ دینا پڑیں گے‘پلاسٹک کی تھیلیوں ماحولیات کیلئے خطرناک ہیں‘پلاسٹک کی تھیلیاں سمندری حیاتات اور صحرائی جانوروں کیلئے موت کا سبب بن رہے ہیں‘ صحرا میں مرنے والے 50 فیصد اونٹ پلاسٹک کھا کر مررہے ہیں، حکومت دبئی نے اپنا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سمندر میں کچھوؤں کی موت بھی پلاسٹک تھیلوں کی وجہ سے بڑھ چکی ہے، حکومت نے اعداد و شمار پیش کردئیےاگلے چند سالوں میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی ‘آن لائن شاپنگ میں بھی پلاسٹک بیگز کی قیمت وصول کی جائے گی‘قیمت وصول کرنے کا مقصد پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی ہے‘خریدار اپنے ساتھ دوبارہ قابل استعمال بیگز لائیں ‘بار بار استعمال ہونے والی ٹوکری کا دور لوٹ آیا