دبئی(نمائندہ خصوصی)سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وکوآرڈی نیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے پاکستان سے مہمان راجہ صداقت اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ جن کا تعلق کھوئی رٹہ سے ہے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ‘جس میں سینئر صحافی راجہ اسد خالد ‘راجہ شجاعت صابر ‘ارشد ملک ‘ڈاکٹر راجہ عبدالتواب ‘چوہدری آصف جان ‘راجہ نزاکت روحیل راجہ نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ صداقت کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ہمارے کشمیری لوگ بڑی محنت اور مشقت سے کام کرتے ہیں ‘ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے دیار غیر میں رہ کر ملک وملت کیلئے بے مثال اور عظیم خدمات سرانجام دیں ہیں ‘جب بھی ملک میں قدرتی آفت یا مشکل گھڑی آئی تارکین وطن کشمیریوں نے دل کھو ل کر اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔ تعلیم صحت اور انسانوں کی فلاح وبہبود سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تارکین وطن کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں اور یہاں بسنے والے ہمارے بھائیوں کے رشتے کو مضبوط بنانے میں انتھک محنت کی ہے تاکہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنے ملک سے کٹ کر نہ رہ جائیں اور ان کو مضبوط رسی میں پرویا جا سکے۔‘تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے دیار غیر میں محنت ومشقت کر کے ہمیں تکلیفوں ومشقتوں سے نجات دلائی تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔