روس یوکرین جنگ نے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کو سہارا دیدیا

دبئی(نمائندہ خصوصی)روس یوکرین جنگ نے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کو سہارا دیدیا دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں گزشتہ دو سال ہونے والی گراوٹ اب بہتری کی طرف گامزن روس اور یوکرین کے امراء نے دبئی پراپرٹی مارکیٹ کا رخ کرلیادبئی کی پراپرٹی کی قیمتیں استحکام کی طرف لوٹنے لگیدبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں سال 2022 کی پہلی ششماہی میں اضافہروسی سرمایہ کار “ٹاپ فائیو” پراپرٹی انویسٹرز بن کر ابھرےچند سال پہلے پاکستانی سرمایہ کار دبئی انوسٹمنٹ میں تیسرے نمبر پر تھے، اب 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیںسال 2022 کی پہلی ششماہی میں فروخت شدہ جائیداد کی قیمت میں 85 فیصد اضافہ دبئی کے رہائشی رئیل اسٹیٹ کے لین دین کے حجم میں 60 فیصد اضافہ دیکھا گیاسال 2022 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ 37,762 یونٹس فروخت ہوئے، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار دبئی رہائشی پراپرٹی مارکیٹ میں کل لین دین تقریباً 89 بلین درہم (24.23 بلین ڈالر) رہا، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شماردبئی کی پراپرٹی انوسٹمنٹ میں بھارتی سرمایہ کار سرفہرست ہیںبرطانیہ دوسرے، اٹلی تیسرے اور روسی سرمایہ کار چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیںچین جو چند سال پہلے دبئی رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ میں پہلے نمبر پر تھا اب 10 ویں نمبر پر جا پہنچا ہےکینیڈا کے سرمایہ کار چھٹے نمبر پر ہیں ساتویں نمبر پر اماراتی شہریوں نے دبئی کی پراپرٹی خریدی ہیںجبکہ پاکستانی اور مصری سرمایہ کار اب دبئی رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ میں 8 ویں نمبر پر ہیںپاکستان کی تیزی سے گرتی معیشت نے ایک بار پھر پاکستانی سرمایہ کاروں کو دبئی پراپرٹی مارکیٹ کی جانب رغبت پیدا کی ہے، رئیل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری افراد کی گفتگو روپے کی قدر میں تیزی سے ہوتی کمی نے پاکستانی امراء کو ایک بار پھر دبئی پراپرٹی مارکیٹ کی جانب متوجہ کیا ہےپاکستانیوں کی جانب سے دبئی پراپرٹی مارکیٹ سے متعلق آپشنز پر معلومات ایک بار پھر جمع کرنے کا آغاز ہوا ہے، دبئی رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کی گفتگو دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں خریدو فروخت اور کرنسی کی ترسیل انتہائی آسان ہے جبکہ اماراتی کرنسی کی قدر میں استحکام کی وجہ سے پاکستانی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار “دبئی رئیل اسٹیٹ” میں انوسٹمنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، دبئی پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرم کاروباری افراد کی گفتگو لبنان کی سیاسی اور معاشی صورتحال نے بھی لبنانی امراء کو دبئی کی رئیل اسٹیٹ کی جانب راغب کرلیا ہےلبنان کے شہریوں اب دبئی پراپرٹی کے 9 ویں بڑے سرمایہ کار ہیں