ضمنی انتخابات ریفرنڈم تھا، پی ٹی آئی کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے‘ محمد ثقلین مہرو
دبئی(بیورورپورٹ)صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ریفرنڈم تھا، پی ٹی آئی کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی پی ڈی ایم نے خود 9 ان حلقوں کا انتخاب کیا جہاں انکی پوزیشن مضبوط تھی۔ آج عوام نے انہیں شکست فاش دے کر مکمل مسترد کر دیا۔ جبکہ اپریل میں آپریشن رجیم چینج کے بعد عوام شدید غصے میں ہیں اور اپنے غصے کا اظہار وہ احتجاج کے ذریعے کرتے ہیں اور جب بھی ووٹ دینے کا موقع آیا وہاں پر عمران خان کو ووٹ دیا۔ پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے کہ جنہوں نے تین صوبوں سے پی ٹی آئی کو کامیابی دلوا کر حقیقی آزادی کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ اب اربابِ اختیار کو جلد فیصلہ کرنا ہے کہ جلد از جلد عام انتخابات کا اعلان کریں تاکہ نیے مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنے۔