ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی جائے‘نوا ز خان جدون

یواے ای (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی یو اے ای کے صدر نواز خان جدون نے اپنے جذباتی بیان میں پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی جائے اور پاکستان کے عام آدمی کے لیے انصاف کی آواز کو خاموش کرنے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ ارشد شریف صرف ایک صحافی نہیں بلکہ غریبوں کے درد کو محسوس کرنے والا شخص تھا۔ ہم نے صرف ارشد شریف نہیں بلکہ پاکستان کا ہیرا کھویا ہے۔