اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ولیمہ کی تقریب (آج)پیر کو اسلام آباد میں ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، قومی کرکٹر سمیت اہم شخصیات مدعو ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دستوں نے شرکت کی تھی۔
عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانیثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26اگست کو منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان، ڈی جی آئی ایس پی آر ،قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عماد وسیم سے سے پہلے 20 اگست کو فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوا تھا۔