اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہالینڈ کی کمپنی نے پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر، کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کیلئے15 کروڑاورپارکو کوسٹل ریفائنری میں80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د سے ہالینڈ کی رائل ووپاک کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کے سازگار ماحول اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ہالینڈ کی کمپنی کے وفد نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔جس کے تحت ہالینڈ کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ہالینڈ کی کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی پارکو کوسٹل ریفائنری میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔ وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈکس میں بہتری کی وجہ سے کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔ جس کے تحت ہالینڈ کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ہالینڈ کی کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی پارکو کوسٹل ریفائنری میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔ وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈکس میں بہتری کی وجہ سے کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔