صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا ہے
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ، بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا، ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے
صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا ہے۔
قبل ازیں ، وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا