اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت اسی لیے نہیں چلتی کہ سیلیکٹڈ صاحب ہر وقت ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں۔ ہر بات انہیں یا تو ٹی وی سے پتہ چلتی ہے یا بیوی سے ۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کمال سفارتکاری! یہ حکومت کشمیر فروش ہے، نہ تو حکومت کشمیر پر کچھ کر رہی اور نہ ہی کچھ کرنا چاہتی ہے۔عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے سیلیکٹڈ وزیراعظم اسلام آباد میں کھڑا ہو جاتا ہے اور وزیر خارجہ عمر کوٹ کے جلسے میں اور ملتان کی پریس کانفرنس میں کشمیر آزاد کروانے کی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب ان ڈراموں سے تنگ آ چکے ہیں۔
لوگ دیکھ رہے ہیں کہ یہ لوگ کبھی بھینسیں بیچ رہے ہیں، کبھی سڑکوں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی سڑکوں پر کھڑے ہونے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جائے گا۔آپ لوگ اس معاملے پر نہ تو مقابلہ کر سکے ہیں اور نہ ہی کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہم نے آپ کو کہا کہ آپ سب لوگ پپو ہیں اور کشمیر فروش ہیں۔اس لیے کیونکہ کشمیر کے ساتھ راتوں رات یہ ہو گیا لیکن آپ لوگوں نے اس پر کچھ نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جن کی وزارت عظمیٰ پر نظر ہے وہ جا کر عمر کوٹ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں اور یہ بآور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دیکھو میں کھڑا ہو سکتا ہوں، آپ میرا منہ نہ کُھلوائیں کہ عمر کوٹ میں ہندؤوں کو کیسے رہنا پڑتا ہے۔ مودی نے راتوں رات کشمیر آپ سے لے لیا اور اب آپ مودی کو گالیاں دے کر یا مودی کو بُرا بھلا کہہ کر کشمیر واپس نہیں لے سکتے لہٰذا ہمیں بے وقوف بنانا بند کریں۔