لاہور(کامرس رپورٹر)ویلیو مارکیٹنگ گروپ ایک بار پھر صارفین اور بلڈرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوگا، ان خیالات کا اظہار ویلیو مارکیٹنگ گروپ کے سی ای او میاں زاہد اسلام نے ورچوئل ایکسپو کے سی ای او نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیا۔ میاں زاہد اسلام کا کہنا تھا کہ ویلیو مارکیٹنگ گروپ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا سب سے بڑا اور معتبر ادارہ ہے اور ویلیو مارکیٹنگ کو پاکستان میں پہلی بار منعقد کی جانے والی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو میں پلاٹینمExhibitorبننے پر فخر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ویلیو مارکیٹنگ گروپ نے ہمیشہ صارفین اور بلڈرز کے درمیان اعتماد اور معیار کا رشتہ قائم کیا ہے۔ ورچوئل ایکسپو میں بھی ویلیو مارکیٹنگ کی جانب سے کی جانے والی پیشکشیں صارفین کی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ویلیو مارکیٹنگ ، ڈی ایچ اے فیز 12 میں گرین ویو سمارٹ ہومز کے نام صارفین کو بلند معیار زندگی پر مبنی رہائشی منصوبہ پیش کر رہا ہے، اس کے علاوہ گرین ویو ایگزیکٹو پارٹمنٹس ڈی ایچ اے فیز 5 میں نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ورچوئل ایکسپو کے سی ای اور نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپو ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ کاروبار میں ایک نئی روح پھونکنے جا رہی ہے۔ ورچوئل ایکسپو سے صارفین کو وہ تمام سہولیات گھر بیٹھے حاصل ہوں گی جن سے حقیقی نمائش میں جا کر استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نعیم ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ صارفین ورچوئل ایکسپو میں رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے ویب سائٹ www.vexpo.pkوزٹ کر سکتے ہیں ۔