ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ کے مہنگے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے مہنگے ترین ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شام 6 بجے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوا تاہم چند ہی گھنٹوں میں تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر جنرل اسٹینڈ (گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے والی جگہوں پر) 711 سیٹیں اب بھی خالی ہیں جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔

وی وی آئی پی لیول اے، لیول بی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 87 ہزار روپے تھی کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ وی آئی پی لوئر کیٹیگری اے، بی کے بھی تمام ٹکٹس بُک پوچکے ہیں، جس کی مالیت 36 ہزار 250 روپے تھی۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

1

1