پہلا ون ڈے؛ افغانستان کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

پاکستان کی افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ قومی ٹیم نے 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان نے 21، افتخار احمد 30، آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 45 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2، راشد خان، محمد نبی اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عمر زئی، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔