جے کے این اے کے زیر اہتمام مقبول بٹ کی برسی پر امریکہ میں سیمینار‘شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

ٹیکساس (نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست ٹیکساس کے دارلحکومت .. آسٹن..میں JKNA کے زیر اہتمام قائد کشمیر مقبول بٹ شیہد کی برسی موقع پر سیمنار بعنوان…پاک بھارت ٹریک ٹو ڈپلومیسی اور ہماری ذمہ داریاں …منعقد ھوا جس سے قوم پرست ترقی پسند قائدین سیمت مختلف مکاتب فکر نے خطاب کیا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیر راہنماوں راجہ مظفر سردار انور ایڈوکیٹ جاوید اسلم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینس فیڈریشن کے سابق مرکزی قائدین سردار امتیاز زاھد بلوچ نوید لطیف سردار طارق ناز ایڈوکیٹ معروف تجزیہ نگار سماجی راہنما ندیم نائیک نوجوان صحافی رضوان اسلم نوجوان محقق اور کالم نگار سجاد اصغر نے خطاب کرتے ھوے کہا ھے کہ مسلہ کشمیر بھارت پاکستان کے ساتھ نہ سرحدی تنازعہ نہ مذہبی بلکہ ایک قوم کی معاشی معاشرتی سماجی اور قومی شناخت کی آذادی کامسلہ ھے بھارت اور پاکستان کا حکمران طبقہ مسلہ کشمیر ایک طرف اپنےسہولتکاروں اور آلہ کاروں کے ذریع معاشی وسائل لوٹ دوسری طرف بین الاقوامی سامراج اپنا اسلحہ فروخت کر رھےھیں

.وقت اور حالات کا تقاضہ ھے کہ بھارت اورپاکستان کے مزدروں کسانوں طلبہ کے ساتھ مل کر خطے کے امن اور خوشحالی لے لیے جدوجہدکریں مقررین نے کہا ھے کہ امریکہ میں کشمیر کمیونٹی کے فکرو اتحاد کے لیے کشمیر کمیونٹی سینٹر کا قیام جموں کشمیر بزنس کونسل کے قیام سیمیت یہاں دوسری کمیونٹیز کے ساتھ رابطے ورکشاپس سیمنارز اور کانفرنسز انعقاد پر سیر حاصل گفتگو کی .سیمنار کے کے اختتام پر سردار انور ایڈوکیٹ نے مندرجہ ذیل قرادیں پیش کیں..1…مقبول بٹ شیہد کا جسد خاکی لواحقین اور قوم کے حوالے کی جاے.2… ریاست جموں کشمیر پر قابض افواج کا انخلا ممکن بنایا جاے..3…بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تہاڑ جیل میں پابند سلاسل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک سیمت تمام سیاسی قاہدین کو رہا کیا جاے..4. سیز فائر لائن کے آر پار منقسم کشمیر کو آر پار انے جانے کی اجازت دی جاے تمام قدرتی راستے کھولے جائیں..5..بھارت اور پاکستان اربوں روپےکا بجٹ مسلہ کشمیر کی آڑ دفاع اور اسلحہ کے بجاے اپنی عوام کی غربت جہالت فرسودگی اور دہشتگردی ختم کرنے پر خرچ کریں..