راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف عمدہ بیٹنگ، امام الحق کی پہلی ٹیسٹ سنچری

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کیخلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امام الحق نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنالی جبکہ اظہر علی بھی ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے پارٹنر شپ میں 100 رنز بنائے

۔پاکستان کی 105 رنز پر پہلی وکٹ گری۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چائے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس کے بعد امام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے 200 گیندوں پر سنچری بنائی۔ ادھر اظہر علی بھی ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پرہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔