مجوزہ آئینی ترمیم ‘رنگلہ میں بھی پہیہ جام ہڑتال

رنگلہ (نمائندہ خصوصی)مظفرآباد ڈویژ ن اور ریاست کے مختلف علاقوں کی طرح رنگلہ جاگیر رحیم کوٹ میں بھی مجوزہ پندرھویں ترمیم کشمیر کی تشخص کے خاتمے ٹورازم اتھارٹی کے قیام فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی گی .اس ہڑتال کی کال مظفرآباد کی تاجر برداری وکلاء طلباء سول سوسائٹی نے دی تھی .اس موقع پر مجوزہ پندرھوین ترمیم کشمیر کی وحدت کی تقسیم کے حوالہ سے نعرے بازی کی گئ اس موقع پر صبح سے ہی رنگلہ جاگیر کٹکیر رحیم کوٹ کی تاجروں نے مکمل شٹر ڈاون جبکہ ٹرانسپورٹوں نے پہیہ جام ہڑتال کی اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کی وحدت کے حق میں نعرے بازی کی .رنگلہ میں دیگر مطالبات کے ساتھ رورل ہیلتھ سنٹر رنگلہ میں سٹاف کی کمی اور ادوایات کو آبادی کےتناسب سے کوٹا نہ روڈ کی عدم مرمت بجلی کے نا جائز ٹیکسز سمیت مختلف مطالبات رکھے گے .رنگلہ ہڑتال میں تاجر برداری سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماوں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت اس موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی ایچ او مظاہرین کے پاس آے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آپ کے مسائل کو ھل کریں گے جبکہ اس وموقع پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ عثمان صارم بھی مظاہرین کے ہاس پہنچے ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے دائر اختیار میں ہے اس کو حل کریں گے جبکہ جو ریاستی معاملات ہے آپ کا احتجاج حکام بالا تک پہچائین گے .اس موقع پر گھنٹوں ٹریفک بند رہی جبکہ نظام زندگی متاثر رہا جبکہ عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جبکہ کے کھاوڑہ کے علاقوں جاگیر کٹکیر رحیم کوٹ ڈنہ سمیت کئی علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا .اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی تقسیم کی کسی سازش کو پورا نہیں ہونے دیں گے بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا کے نعروں سے کشمیر گونج اٹھا