تحریر :- عباس کاشر
کئی دہائیوں کے بعد اس خطہ میں بلدیاتی الیکشن کی بازگشت گونج رہی ہے ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ان الیکشن کے باقاعدہ طور پر پولنگ ہونے تک شکوک و شبہات موجود رہیں گےیہ بلدیاتی الیکشن جنرل الیکشن کی بنسبت زیادہ پیچیدہ کھیل ہے کیونکہ بیک وقت ڈسٹرکٹ اور لوکل کونسلروں کا چناؤ ہونا ہے جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں جماعتوں کے قائدین اور ذمہ داران کو بھی یہاں اپنے نمائندوں کو میدان میں اتارنے کے حوالے سے بڑے سوچ وچار کے بعد ہی فیصلہ کرنا پڑتا ہے اسکی بھی بڑی وجہ ماضی میں بلدیاتی انتخابات میں تعطل رہا ہے جس کے باعث یہاں سیاسی نرسری کی باقاعدہ تربیت نہیں ہو سکی، اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی رویوں اور نظریات وابستگی کا فقدان پایا جاتا ہے اور اس پورے کھیل کے دوران جس چیز کو سب سے زیادہ زیر بحث لایا جائے گا وہ آپ کی عظیم المرتبت ناک ہو گی جس کے کٹنے کا شدید اندیشہ موجود رئے گا اسکو کہیں علاقوں کی بنیاد پر نشانہ پر رکھا جائے گا کہیں برادری کی بنیاد پر حدف تنقید ہو گی، کہیں کنبوں و قبیلوں اور ٹبروں کے وسیع تر مفاد کے سامنے اس کے نذرانے پیش کیے جائینگے ، جوں ہی اس سیزن کا اختتام ہوگا یہ ساری باتیں دیوانے کا خواب محسوس ہوں گی!
یاد رہے اس معاشرے کے اندر بسنے والے تمام افراد بلا کسی تعصب کے جو انکی آپس میں اعلیٰ تعلق قائم ہوتا ہے اس کی بنیاد انسانیت پر ہے کفن پر کسی قبیلے علاقے یا شخصی بالا تری کی مہر ثبت نہیں ہوتی کسی بھی فرد کی عظمت کو جو چیز سب سے منفرد بناتی ہے وہ اس کا کردار ہوتا ہے عہد حاضر میں دنیا کے اندر اس طرح کے غیر معمولی کام سرانجام دینے والے کئی افراد نے تاریخ میں انمنٹ نقوش چھوڑ کر دوسروں کے لئے اعلیٰ مثال قائم کی ہیــں، نیلسن منڈیلہ، عبد الستار ایدھی، مدر ٹراہیسہ، اور دیگر بےشمار ایسے لوگ جنہوں نے دوسروں کی آسودگی، تعلیم و تربیت، تعمیری و ترقی، معاشی،معاشرتی،مذہبی ،سیاسی ،سفارتی غرضیکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں لوگوں کی بلا تخصیص اسپورٹ کی بجائے اپنی خود ساختہ پہچان بنانے کے خوبصورت انسانی معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد کر کے آمر ہو گئے! اگر موجودہ حکومت نے یہ عظیم الشان کارنامہ(بلدیاتی الیکشن کا انعقاد) سرانجام دینا ہی ہے تو اس میں علاقہ کے لوگوں کی محرومیوں و محکــومی کے اختتام کے لیے ہر طرح کے تفرقات و تعصبات سے بالاتر ہو بہتر فیصلہ کریں کہ آپ کو محسوس ہو کہ عمل میں وہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے ہیں اور آپ کے مسائل کے حل کیلئے مدد گار ثابت ہوے ہیــں!