ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

تحریر نئیر شہزاد عباسی

آزاد کشمیر میں کرکٹ کی بہتری دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے ۔ایک وقت تھا جب ہم پاکستانی کرکٹ سٹارز کو صرف اخبار کے ٹکڑے کی حد تک اور ریڈیو کی کمنٹر ی کی حد سنتے تھے ۔ پھر دنیا نے ترقی کی اور سوشل میڈیا آ گیا ۔سوشل میڈیا کے آنے کے بعد ہر چیز میں جددت اور تیزی آئی اسی طرح آزاد کشمیر میں کرکٹ میں بھی بہت جلدی جددت و تیزی آئی ۔

آزاد کشمیر میں کرکٹ کی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ KPL کی آمد تھی ۔۔۔
کشمیر پریمیئر لیگ کی منجمنٹ نے آزاد کشمیر کی کرکٹ کو بدل کر رکھ دیا ۔۔ پوری دنیا میں لائیو اسٹریمنگ ہونے والی لیگ میں کشمیری لوکل ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نامور کھلاڑی جن میں شاید آفریدی ،وسیم اکرم ،شعیب ملک ، اسد شفیق سمیت درجنوں پاکستانی سٹارز شامل تھے ۔۔۔
یہ آزاد کشمیر کی واحد اور منفرد کرکٹ لیگ تھی جس میں تمام لوکل پروفیشنلز کو موقع ملا کہ وہ اپنی صلاحتوں کا لوہا منوا سکیں ۔

آج ہماری اپنے آزاد کشمیر کے کرکٹر ، ایمپائر ، کوچز کمنٹیٹر اور باقی منیجمنٹ کے لوگ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پہنچ چکے ہیں جس پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں اور خوشی ہوتی ہے ۔۔

ان میں سر فہرست نامور کھلاڑی پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ سے سلمان ارشاد ،ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلر زمان خان ، ضلع پلندری سے تعلق رکھنے والے نوجوان سپین باؤلر سفیان مقیم ، ضلع حویلی سے پاکستان ٹیم کے فیوچر سٹار لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز ۔جو حالیہ پاکستان با مقابلہ انڈیا ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بہترین کارگردگی دیکھا چکے ہیں ، اسی طرح آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے پاکستان انٹر 19 کے سابق کپتان روحیل نذیر جیسے چمکتے ستارے موجود ہیں ۔

امپائرنگ میں ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے PCB کے سابق امپائر محمد رشید خان ۔ جو پاکستان کے لئے 3 انٹرنیشنل سمیت 50 سے زائد فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

کمنٹیٹر میں آزاد کشمیر کے ابھرتے ہوئے سپورٹ ایکسپرٹ و کمنٹیٹر و میڈیا منیجمنٹ راجہ صائم اشفاق جو انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ لیگ کی فرنچائز سمپ آرمی کے میڈیا و کونٹینٹ ہیڈ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔اس کے علاوہ کشمیر پریمیئر کی فرنچائز کوٹلی لائنز اور سندھ پریمیئر لیگ کی فرنچائز لاڑکانہ چیلنجرز کے میڈیا ہیڈ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ساتھ میں بہترین کمنٹری بھی کرتے ہیں ۔

کمنٹری کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد سے بہترین کمنٹیٹراحمد کاظمی کی جادوئی آواز بھی سامعین کو خوب پسند آتی ہے ۔انکی منفرد اور دلفریب آواز پاکستان کے مشہور کمنٹیٹر طارق سعید سے مشابہت رکھتی ہے ۔۔۔ انکو آزاد کشمیر کا طارق سعید کہنا بجا نا ہوگا ۔۔۔

اسی طرح کوچنگ میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے عمران الیاس جو آج کل اسلام آباد ریجن کی کرکٹ ٹیم کے منیجر ہیں ۔ انہوں نے اپنی اکیڈمی کے ذریعے کرکٹ کو پروموٹ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔۔

کرکٹ منیجمنٹ کی بات کی جائے تو حالیہ سندھ پریمیئر لیگ میں سکّر پیٹریاٹ کی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن راجہ متین کا تعلق بھی آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اسی ٹیم کے میڈیا ہیڈ زوہیب عبّاسی کا تعلق بھی ضلع باغ سے ہے ۔۔۔

آزاد کشمیر میں کرکٹ منیجمنٹ کے دو بڑے نام مظفرآباد سے تنویر مغل اور میرپور سے ناصر بٹ کا نام نا لائن تو زیاتی ہوگی ۔۔

ٹیپ بال کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سپیڈ گن آف پاکستان قادر کشمیری کا تعلق بھی ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے ۔
آج تک آزاد کشمیر میں گورنمنٹ لیول پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔میری تجویز یہ ہے کہ ہر پرائیویٹ و سرکاری اسکول کے ساتھ گراؤنڈ کی سہولت موجود ہونی چاہئے اور اسکولوں میں سپورٹس ڈے بنائیں اور تحصیل لیول پر ایک بڑا گراؤنڈ مہیا کیا جا سکے ۔میری حکام بالا سے گذارش ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے تا کہ کشمیر کے نوجواوں کو سپورٹس کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔۔

ہمیں اپنے تمام سٹارز پر فخر ہے ۔دعا کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے پلیئرز اور کرکٹ آرگنائزر اسی طرح ترقی کرتے رہیں ۔آمین ۔۔۔

Comments (0)
Add Comment