اسرائیل کا بھارت کو خطرناک ترین اور جدید ترین 2000بم دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کا اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کرنے کا اعلان،بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔

بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سپائس بم دنیا کا سب سے جدید ترین اسرائیلی ساختہ میزائل ہےجسے اسرائیلی سائنسدانوں نے سالوں کے تجربات اور مشاہدات کے بعد انتہائی موثر ترین ہتھیار کے طور بنایا تھا یہ میزائل ٹیکنالوجی اسرائیل ہی کے پاس ہے اور اسرائیل اسے کسی بھی طرح دنیا کے سامنے نہیں آنے دینا چاہتا تھا، یہ وہ میزائیل ہے کسی بھی قسم کی چوک اور ہدف رد ہونے کے سوالوں جوابوں سے بھی دور ہے یعنی آپ کہہ لیں کہ اس سے کوئی بھی ہدف رد ہوجانا ناممکن ہے. اسکے نشانہ کو ہٹ 99.98% کنفرم ہے۔

900 کلوگرام کے اس بم کے سبب ہونے والی تباہی بھی کلومیٹرز پر محیط ہوتی ہے اس میزائل کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اس میزائل کوہدف کی تصاویر پہلے دے دی جاتی ہے کہ یہاں پر ہٹ کرنا ہے پھر میزائیل لانچ ہونے کے بعد اپنے ہدف کوتلاش کرکے نشانہ بناتا ہے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جی پی ایس جیمنگ میزائیل کے آڑے نہ آسکے۔

بھارت
Comments (0)
Add Comment