سعودی عرب دُنیا کے پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا

سعودی مملکت کو ایک اور شاندار اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ دُنیا کے پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب ساتویں نمبر پر آ گیا۔ جبکہ اسلامی ممالک اور ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے دُنیا بھر کے اُن پسندیدہ ممالک کی تازہ ترین فہرست مرتب کی گئی ہے جہاں دیگر ممالک کے جانا پسند کرتے ہیں۔

اس فہرست کے مطابق سعودی عرب دُنیا بھر میں پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ اسلامی ممالک میں اس لحاظ سے پہلے نمبر پر آتا ہے۔ فہرست میں امریکا کو پسندیدہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے غیر مُلکیوں کے لیے امریکا میں کشش کم ہوئی ہے مگر ابھی بھی لوگوں کے لیے امریکا میں سب سے زیادہ کشش برقرار ہے، زیادہ سے زیادہ غیر مُلکی امریکا میں پہنچ کر وہاں پر مستقل طور پر قیام کرنا پسند کرتے ہیں۔

دُوسرے نمبر پر جرمنی، تیسرے پر کینیڈا، چوتھے پر برطانیہ، پانچویں پر فرانس اور چھٹے پر آسٹریلیا کو رکھا گیا ہے۔ ایشیائی ممالک اور اسلامی ممالک میں سعودی عرب اس لحاظ سے اول نمبر پر ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ لوگ جانا اور روزگار کمانا پسند کرتے ہیں۔ ماضی میں اس فہرست میں برطانیہ دوسرے نمبر پر تھا مگر بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ کی ریٹنگ کم ہوئی ہے اور اس کی بجائے زیادہ تر لوگ جرمنی جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں کچھ نئے ممالک بھی شامل کیے گئے ہیں جو پہلے پسندیدہ ممالک میں شامل نہیں تھے۔

سعودی عرب
Comments (0)
Add Comment