مگ 21دوبارہ ابھینندن کے حوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن نے سروس میں واپسی کے بعد اپنی پوزیشن سنبھال لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینندن نے آج مگ 21 طیارہ اڑایا ۔ اس موقع پر دوران پرواز ان کے ہمراہ ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔ بھارتی میڈیا نےپھر سے دعویٰ کیا کہ 27 فروری کوابھینندن نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔

بھارتی میڈیا نے ابھی نندن کو بہادر ترین پائلٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کی رہائی پر کہا جا رہا تھا کہ چونکہ وہ پاک فوج کی حراست میں رہے لہٰذا اب انہیں طیارہ اُڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن بھارتی فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے بہادر پائلٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ابھینندن
Comments (0)
Add Comment