خواتین کی شمولیت کے بغیر ارتقاء معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے‘سردار انور

امریکہ (نمائندہ خصوصی )جموںوکشمیرلبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سردار انور ایڈووکیٹ نے 8مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین نے تحریک،تہذیب کے ارتقا اور سماج کی تشکیل میں بنیادی کلیدی کردار ادا کیا ہے،خواتین کی شمولیت کے بغیر ارتقاء معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے،اس صدی میں کشمیر کی خواتین نے عظیم قربانیاں دے کہ نہ صرف تحریک آزادی کونیا رخ دیا بلکہ دنیا کی خواتین کیلئے لازوال مثال قائم کی ھے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خواتین موجودہ تحریک کی رو ح رواں ہیں،اور تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں،8مارچ ایک طرف خواتین کے حقوق عظمت کا دن ہے وہی پر بین الاقوامی دنیا کی کشمیر میں ہونے والی خواتین کی عصمت دری اور تذلیل پر مجرمانہ خاموشی ،انسانیت اور انصاف کے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی عزت اور احترام سے ہی ایک مہذب انسان اور معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں،موجودہ سرمایہ داری عہد میں خواتین کو ایک پروڈیکیٹ یا جنس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،جو عورت کی تذلیل ہے،عورت جنس نہیں بلکہ پورے معاشرے اور دنیا کے برابری کے حصہ دار ھے،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر عورت کا احترام اور برابری کے حقوق دینا ہونگے۔عورت انسانی اور سماجی ارتقاء کی ضامن ھے اور انکی ایک لازوال تاریخی جدوجہد رھی ھے ہر عہد میں ..معاشرتی سماجی ..معاشی اور سیاسی ارتقاء اور ترقی میں بنیادی کردار رہا ھے لیکن بدقسمتی سے جہاں پدر شاھی معاشرے اور سر مایہ دارنہ عہد میں طبقاتی استصحال ھوا وہاں چند خواتین بھی فیشن اور پرومیشن کے چکر میں عورت کی حقیقی جدوجہد مسائل کے راستے کی رکاوٹ ھیں..وقت اور حالات کا تقاضہ ھے کے اس معاشی اور جنسی تفریق اور تقسیم کو ختم کر کے مساوات اور برابری ک بنیاد پر سماج کی تشکیل کی جاے تب ھی انسان دشمن سماج کو ختم کر کے انسان دوست سماج کی تشکیل کی جاسکتی ہے

Comments (0)
Add Comment