امریکہ (نمائندہ خصوصی)ٹیکساس ہیوسٹن میں JKNA کے زیر اہتمام بھارتی قونصلیٹ کے سامنے دھلی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل مزاحمت کی علامت قومی آذادی کے ترجمان چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی رہائی مودی کینگرو کورٹس کی عدالت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے آذادی پسند راہنما سردار طارق ایڈوکیٹ صدیق کیانی سردار جاوید اسلم ندیم نائیک صغیر احمد عشرت حسین اظہار خیال کر رھے ھوے کہا ھے کہ مودی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ھے ھے آرآیس ایس اور مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی قاتل ھے بلکہ گجرات کے مسلمانوں ..دلتوں ..عیسایئوں کی بھی قاتل ھے..آرایس ایس کی ذہنیت نے گاندھی اور مقبول بٹ شہید کر کے دیکھ لیا ھے کہ وہ تاریخ کا روشن باب اور نسلوں کا نصاب بن چکے ھیں اس لیے اگر کشمیری قوم کے ترجمان یاسین ملک کو کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ریاست جموں کشمیر کے وارث ریاست اور دنیابھر میں سیاسی سفارتی صحافتی اور عدالتی محاذ پر بھر پور عالمگیر تحریک چلائیں گے.. مقررین نے اقوام عالم ..ایمنسٹی انٹر نیشنل ..انسانی حقوق کی تنظیموں صحافیوں جمہوریت اور آذادی پر یقین رکھنے والوں سے اپیل کی ھے کہ وہ یاسین ملک سمیت دیگر راہنماوں کی رہائی اور یاسین ملک کی گرتی ھوئی صحت کے پیش نظر علاج کے لیے اپنا کردار ادا کریں.. ریاست جموں کشمیر کی آذآدی نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پورے جنوبی ایشیا ..بھارت پاکستان اور چین کے کرڑوں انسانوں کی غربت افلاس جہالت دہشت گردی سے آذادی ھو گی ایک خودمختار کشمیر بھارت پاکستان چین کے درمیان تجارت امن اور دوستی کا پل بن سکتا ھے ..ریاست جموں کشمیر کا ہر آذادی پسند یاسین ملک ھے مقررین نے ہر حال میں اور ہر محاذ پر ریاست کی وحدت اور قومی آذادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ھے