’’بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے‘‘ انسانی حقوق کی تنظیم آئی سی جے نے بھارتی اقدام کی مخالفت کردی

لندن (این این آئی)انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تنظیم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔آئی سی جے کے مطابق قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے، احتجاج روکنے کیلئے کمیونی کیشن نظام کا بلیک آئوٹ کیا گیا، مظاہرے روکنے کیلئے فوج کی تعداد بڑھائی گئی، سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا۔آئی سی جے کے سیکرٹری جنرل سامظریفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔

آئی سی جےبھارتی سپریم کورٹ
Comments (0)
Add Comment