راولاکوٹ میں نیپ اور این ایس ایف کے رہنماؤں کی گرفتار بزدلانہ اقدام ہے‘سردار انور ایڈووکیٹ

امریکہ(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ مظفر آباد کی سہولت کار اور آلہ کار حکومت نے اپنے آقاوں کےساتھ مل کر نہ صرف ریاستی وسائل لوٹ رھے ھیں بلکہ اپنی ھی عوام کو ظلم جبر اور بربریت کا نشانہ بنا رھے ھیں راولاکوٹ میں نیپ اور این ایس ایف کے راہنماوں اور مظفر اباد میں اذادی پسند راہنما صداقت مغل کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی اور بذدلانہ اقدام ھے اس کٹھ پتلی حکومت میں ریاست کی ماوں بہنوں کا تقدس محفوظ ھے نہ ڈاکٹر اساتذہ سیاسی کارکن مزدور اور نہ صحافی محفوظ ھیں ایک طرف عوام غربت افلاس اور ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی کا شکار ھے اور دوسری طرف نام نہاد ان پڑھ اور جائل صدر وزیر اعظم وزیروں کی فوج ظفر موج اربوں روپے کی لگژری گاڑیاں خرید رھے ھیں اور انکی اولادیں ریاستی وسائل پر عیاشی کر رھی ھیں عوام کو مشترکہ طور پر اپنے حقوق اور اپنی نسلوں کی بقاء کے لیے وسائل ہمارے قبضہ تمارا..نامنظور… دریا ہمارے بجلی تماری نامنظور…عدلیہ ہماری قانون تمارے نامنظور…. اسمبلی ہماری نوکر تمارے نامنظور….ریاست ہماری قبضہ تمارا نامنظور ….عوام ہماری ..راج تمارا نامنظور….یہ وطن ہمارا ھے اس کی حفاظت ہم کرِیں گے اس کی خاطر ہم لڑیں گے اس پر حکومت ہم کریں گے کے منشور اورفلسفے کی بنیاد پر سائنسی بنیادوں پر مشترکہ فصیلہ کن جدوجہد کا آغاز کرنا ھو گا. تاریخ گواہ ھے کہ کبھی بھی عوامی جدوجہد کو ظلم جبر بربریت اور دہشت گردی سے نہیں دبایا جا سکا ھے ظالم اور مظلو حاکم اور محکوم کی یہ جنگ بہت پرانی ھے انسانی سماج اس عہد تک اپنی مزاحمتی جدوجہد اور ارتقاء کے نتجے میں پہنچا ھے وقت کا تقاضہ ھے کہ عوام سہولت کاروں حکمرانوں کے عشترت کدوں اور گاڑیوں کو نزر آتش کر کے عوامی راج قائم کرِیں..بیرون ملک مقیم ریاستی باشندے اس ظلم جبر بدعنوانی اور لوٹ مار کے خلاف اقوام متحدہ اور پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں..پونچھ کی عوام کا عوامی حقوق کے لیے مزاحمتی جدوجہد قابل.تحیسن اور قابل تقلید ھے باقی اضلاع کی عوام بھی اس تحریک کی.تقلید کرتےھوے اسے پوری ریاست میں منظم کریں اگر عوامی حقوق کا قتل عام بند نہ کیا گیا تو امریکہ میں مقیم ریاست جموں کشمیر کے باشندے منظم ھو کر جلد نیویارک اور واشنگٹن میں اس ریاستی اور غیر ریاستی جبر اور بریریت کے خلاف مظاہرےکی حکمت عملی طے کریں گے

Comments (0)
Add Comment