بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا، حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا

بدبودار خبث سے بھرے بھارتی میڈیا کے اینکرز اور نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماء اداکار حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا، بوکھلاہٹ میں مبتلا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر کشمیری خوش ہیں جبکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے کٹھ پتلی ایجنٹوں کے ذریعے کشمیر سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ جس کو اب نہ نگلا جاسکتا ہے اور نہ ہی اُگلا جا سکتا ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ہندوستا ن نے مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کرنے، امریکا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے فلسطین ماڈل نافذ کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کا جو اقدام اٹھایا ہے۔ اس پر بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کہ کس طرح انتہاء پسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے پیروکار اپنے نظریے کی پیروی کررہے ہیں۔

مودی نے ایک طرف کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی تودوسری طرف کرفیونافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہا ہے،جس سے لوگوں کی زندگیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ لوگوں کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کا قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لیکن کشمیری آج ان مظالم کے خلاف کرفیوکوتوڑ کرباہر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی۔

کشمیری آبادی جو خود اپنے حقوق کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کررہی ہے ، کہ بھارت آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ کشمیریوں کو ان کاحق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیا جائے۔ جس پر بھارتی میڈیا واویلا اور پروپیگنڈا کررہا ہے کہ کشمیری تو خوش ہیں لیکن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سوشل میڈیا ٹویٹر پرحمزہ عباسی ور زید حامد جیسے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جومقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں۔

بھارتی میڈیا نے پس منظر میں حمزہ عباسی کی حافظ سعید کے ساتھ تصاویر کا بھی سہارا لیا۔لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء حمزہ عباسی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان کا 6 اگست کواپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری نے میری خامیوں پر درگزکیا اور مجھے سیدھے راستے پر لے آیا،میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے حج کی سعادت نصیب فرمائی ، انہوں نے کہا کہ میں 16اگست تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، جبکہ پاکستان اور کشمیر میں امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کروں گا۔

بھارتی میڈیا
Comments (0)
Add Comment