کشمیر پر خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے، بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنا لیا، قومی ترانہ بھی جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی ریاست ناگا لینڈ نے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنا لیا اور قومی ترانہ بھی جاری کر دیا۔ شورش زدہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ کی حکومت نے اپنی وفاقی حکومت بنانے، بھارت سے الگ ہونے اور 14 اگست 2020 کو یوم آزادیمنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

جس میں ناگا لینڈ نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ناگا لینڈ 14 اگست 2020 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منائے گا۔ ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔

ناگا لینڈ
Comments (0)
Add Comment