متحدہ عرب امارات نے برج خلیفہ کو بھارتی پرچم کے رنگ میں رنگنے سے انکار کر دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب اماراتی حکام نے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کر دیا ۔ متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ پر بھارتی جھنڈے کو آویزاں نہ کرنے پر بھارتی سفیر نے عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے انہیں تکنیکی خرابی کا لالی پوپ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاگیا۔

پچھلے کئی سالوں سےہر سال یوم آزادی کے موقعے پر برج خلیفہ پربھارت کے پرچم کو آویزاں کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا۔شرمندگی کے مارے بھارتی سفیر اپنی عوام کو تسلی دیتے ہوئے انہیں تکنیکی خرابی کا بتاتے رہ گئے ۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات
Comments (0)
Add Comment