دبئی (لیڈنگ نیوز ) ورلڈ میمن آرگنائزیشن گلوبل کی سالانہ 20 ویں اجلاس کا انعقاد دبئی میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ، امارات ،بھارت اور دنیا بھر سے آئے میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ ڈبلیو ایم او گلوبل اپنی میمن کمیونٹی کی فلاح کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹی کے افراد کی فلاح کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے پاکستان، شام ، ترکی سمیت کئی ممالک میں قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دیں جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔