راتوں رات بھارتی فوج میں اہم ترین تبدیلیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں کی نگرانی کے لئے بھارتی فوج میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے فوج کے ایسٹرن کمانڈکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے کو فوری طور پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

اس کے علاوہ فوج میں ڈپٹی آرمی چیف (اسٹرٹیجی)کا نیا عہدہ متعارفکروایا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ کو بھارت کاپہلا ڈپٹی آرمی چیف (اسٹرٹیجی) مقرر کیا جارہا ہے اور وہ 15؍ اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل پرجیت ڈپٹی آرمی چیف کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کا چارج بھی سنبھالیں گے جو ملٹری انٹیلی جنس، مقبوضہ کشمیر ، چین کے آرمی آپریشن اور سرحدی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ دریں اثناء بھارتی وزارت دفاع نے تبدیلیوں کی منظوری بھی دے دی ۔