مالدیپ میں بھارت مخالف پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں میدان مارلیا

مالی: مالدیپ میں بھارت مخالف پالیسی رائج کرنے والے صدر محمد معیزو کی جماعت نے جنرل الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرلی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر محمد معیزو کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس نے 93 میں سے 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پیپلز نیشنل کانگریس کی اس کامیابی کی وجہ صدر محمد معیزو کی بھارت کے خلاف سخت پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔