قومی سلامتی اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔