ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دل رنجیدہ ہے‘سردار شیراز

رپورٹ (راجہ عثمان سلیمان)ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔پاکستانی وکشمیری اپنے بھاٸیوں کی مشکل میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی فنڈ قاٸم کیا ہے ہمیں بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر مسلم لیگ ن آزدکشمیر سندھ زون و سابق مشیر حکومت آزاد حکومت سردار شیراز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ پاکستان وکشمیریوں کا بھاٸی ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ 2005 کے زلزلےمیں کشمیر کے تباہ حال انفرا سٹریکچر کی تعمیر میں بھرپور کردارادا کیا ہے۔آج پاکستانی عوام کو بڑھ چڑھ کے اپنے ان بھاٸیوں کی مدد کرنی چاہیے۔وزیر اعظم کی طرف سے قاٸم فنڈ اچھا قدم ہے ہم سب کو اس میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔سردار شیراز خان کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے اور اپنے موقف پیش کیا ۔اس وقت کشمیر میں ظلم کی ایک اور نئی لہر اچکی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انسداد تجاوزات کے نام پر اپنی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا جو قابل۔مذمت ہےدنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہندوتوا فکر نے کشمیریوں کو ان کی۔جائیداد سے بے دخلی کا مکمل پلان بنا دیا ہے ۔وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کو موقع فراہم کیا جاے وہ عالمی۔سطح پر اپنا مسلہ پیش کرسکیں۔