لاہور: نیب نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 بجے نیب لاہور میں پیش ہوں۔ نیب نے عثمان بزدار کو پابند کیا کہ وہ اپنے ساتھ جائیداد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں۔
نیب اس سے پہلے بھی عثمان بزدار کو طلب کرچکا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنی گرفتاری کے خدشے پر احتساب عدالت سے ضمانت منظور کروائی تھی لیکن درخواست واپس لے لی تھی کیونکہ نیب کو ان کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔
نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی چھان بین کے لیے طلب کیا ہے۔